ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / بھٹکل میں یومِ مزدور کے موقع پر میونسپالٹی اور پنچایت ورکروں کے درمیان کھیل مقابلوں کا انعقاد

بھٹکل میں یومِ مزدور کے موقع پر میونسپالٹی اور پنچایت ورکروں کے درمیان کھیل مقابلوں کا انعقاد

Mon, 23 Sep 2019 20:09:53    S.O. News Service

بھٹکل:23؍ستمبر(ایس اؤ نیوز) یوم مزدور  کے موقع پر  بھٹکل ٹاون  میونسپالٹی  کی طرف  سے آج پیر کو میونسپالٹی اور  جالی پنچایت کے ورکروں کے درمیان کھیل مقابلوں کا انعقاد کیا گیا جس کی صدارت باری باری  بھٹکل اسسٹنٹ کمشنر ساجد ملااور بھٹکل  تحصیلدار کوٹرولی نے کی۔

روزانہ کے کاموں  میں مصروف  رہنے والے مزدوروں نے آج    کبڈی ، کرکٹ، تھیلوں کی دوڑ، سرپر کتاب رکھ کر چلنا، رسی کھینچنا اس جیسے دیگر  مختلف کھیل مقابلوں میں حصہ لیتے ہوئے  خوب لطف اُٹھایا  ۔  اس موقع پر میونسپالٹی کے چیف آفیسر دیوراج، سنئیر میڈیکل آفیسر سوجیاسومن، جالی پنچایت کے چیف آفیسر وینو گوپال شاستری اور بلدیہ کے سبھی اسٹاف موجود تھے۔


Share: